• news

علی موسیٰ گیلانی 87 ایکڑ رقبے کے مالک‘ اثاثے ظاہر کر دیئے

ملتان (سپیشل رپورٹر) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 سے الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی فارم کے ساتھ اپنے اثاثہ جات بھی ظاہر کر دیئے ہیں۔ اپنے اثاثہ جات سے متعلق انہوں نے ایک بیان حلفی بھی جمع کرایا ہے۔ ان کی تعلیم اے لیول اور ان کا پیشہ زراعت ہے ان کی کل آمدن 4 لاکھ سے زائد ہے جس کا ٹیکس 1 ہزار سے زائد ادا شدہ ہے۔ 87 ایکڑ زرعی اراضی پر 30 لاکھ سے زائد کی آمدن پر 4 لاکھ سے زائد کا زرعی ٹیکس ادا کیا۔ ذاتی اثاثوں میں آبائی مکان‘ 1 پلاٹ‘ 300 تولے طلائی زیورات ایک بیوی‘ رولیکس گھڑی‘ برطانیہ کے بینک میں 11 لاکھ روپے سے زائد کی رقم سمیت کل جمع شدہ بینک اکا¶نٹس و اثاثہ جات کی مالیت 87 لاکھ روپے سے زائد بتائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے نام نہ تو کوئی اور پلاٹ یا مکان ہے اور نہ ہی ان کے پاس کوئی گاڑی یا جیپ ہے تمام زیورات و ذاتی فرنیچر اپنی کمائی سے نہیں بلکہ جہیز میں حاصل کیا ہے۔ انہیں ایک زرعی رقبہ تحفہ میں ملا ہے۔ جبکہ کچھ زرعی رقبہ لاہور میں ہے۔ ایک پلاٹ گوادر میں ہے۔ جبکہ بطور ایم این اے حلقہ 148 میں 400 ملین روپے کی لاگت سے 5 سڑکیں بنوا کر دی۔
اثاثے ظاہر

ای پیپر-دی نیشن