• news

نوسربازوں نے نشہ آور اشیاء کھلا کر 5 افراد کو لوٹ لیا

لاہور (نامہ نگار) نوسربازوں نے پانچ افراد کو نشہ آور شے کھلا کر بے ہوش کرنے کے بعد لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق نوسربازوں نے داتا دربار کے علاقہ میں اللہ دتہ اور سلیمان جبکہ شیراکوٹ اور لوئر مال کے علاقوں میں تین نامعلوم افراد کو نشہ آور شے کھلا کر بے ہوش کرنے کے بعد لوٹ لیا ۔ متاثرہ افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن