پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی)کیلئے مختص بجٹ کے لئے 60.5فیصد فنڈز
لاہور (نیوز رپورٹر) مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران حکومت نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی)کیلئے مختص کردہ بجٹ کے 60.5فیصد فنڈز جاری کر دیئے۔ پلاننگ کمیشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کیلئے 141ارب 10کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے جا چکے ہیں۔ سب سے زیادہ فنڈ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و ترقی کے منصوبوں کیلئے 74ارب 90کروڑ روپے جاری کئے گئے جبکہ سماجی شعبہ کیلئے 61ارب 50کروڑ روپے اور متفرق شعبہ جات کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک ابر 90کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔