• news

موٹرسائیکل گڑھے میں گرنے سے باپ جاں بحق‘ بیٹا زخمی

لاہور (اپنے نمائندے سے) تھانہ نشتر کالونی کے علاقے میں گذشتہ روز موٹرسائیکل سوار باپ بیٹا ایک تعمیراتی کمپنی کی طرف سے کھودے گئے گڑھے میں گر گئے جس کے نتیجے میں 40 سالہ ارشد جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا آصف شدید زخمی ہو گیا۔ اہل علاقہ نے مقامی انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ آصف شدید زخمی حالت میں ہسپتال داخل ہے۔ مقامی افراد نے کرین کی مدد سے موٹرسائیکل کو جائے حادثہ سے باہر نکالا۔

ای پیپر-دی نیشن