امن و امان پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: آئی جی
لاہور (نامہ نگار) پنجاب کے نئے انسپکٹر جنرل پولیس آفتاب سلطان نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس آفیسر اپنے اپنے علاقوں میں امن و امان کے ذمہ دار ہونگے ۔ آفتاب سلطان نے تمام سب ڈویژنل پولیس افسروں اور ایس ایچ اوز کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان تمام لوگوں کے ساتھ نرمی کے ساتھ پیش آئیں اور بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ان کا کیس درج کریں۔