جیلوں میں کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی: ڈی آئی جی
لاہور (نامہ نگار) جیلوں میں کرپشن برداشت کریں گے نہ قیدیوں پر تشدد کی اجازت دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن ملک مبشر احمد خان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جیلوں میں قیدیوں‘ حوالاتیوں کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ ملک مبشر نے مزید کہا کہ کسی اہلکار سے دوران ڈیوٹی موبائل فون یا رقم برآمد ہوئی تو اس کو نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے جیل سٹاف کو ہدایت کی خواتین اور کمسن قیدیوں کو سہولتوں کی فراہمی میں کوئی دقیقہ فروگراشت نہ کیا جائے۔