پیپلز پارٹی غریب، مزدور اور نادار لوگوں کی جماعت ہے: فلک شیر
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما وحلقہ پی پی166کے امیدوار حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی غریب ،نادار اور مزدوروں کی پارٹی ہے اور آج بھی ملک میں سب سے بڑا ووٹ بینک پیپلزپارٹی کا ہے اسی بنیاد پر پیپلزپارٹی اپنی اتحادی جماعتوں کے ملکر مسلم لیگ (ن) کو پنجاب میں ٹف ٹائم دیگی (ن) لیگ کی لیپ ٹاپ مہم اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے کمیشن کی مد میں کرپشن کرنیوالے طلباءوطالبات کے خیرخواہ نہیں بلکہ صرف پیسے اکھٹے کرکے پاکستان کے مستقبل سے کھیلنے والے ہیں ان خیالات کااظہارانہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا حاجی فلک شیر نے کہاکہ 11 مئی کو ن لیگ کی سازشوں والی فیکٹری ہمیشہ کیلئے بند ہوجائیگی کیونکہ کچھ لوگ پیپلزپارٹی کے خلاف شوشے چھوڑنے کےساتھ ساتھ صدر آصف علی زرداری کی کردار کشی کررہے ہیں۔