ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں: شہزاد ورک
شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وامیدوار حلقہ پی پی 167 چودھری شہزاد علی ورک نے کہا ہے کہ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر پارٹی کے اندر کوئی گروپ بندی اور دھڑے بازی نہ ہے قائد تحریک عمران خان جو فیصلہ کرینگے وہ ہم کو سرخم تسلیم ہوگا کیونکہ ہمارا مقصد کرپٹ ،نااہل اور عوام دشمن لوگوں کاراستہ روکنا ہے اس ضمن میں عوام ہمارا ساتھ دیں۔