نارنگ منڈی : منہاج القرآن کے زیر اہتمام عطائیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
نارنگ منڈی (نامہ نگار) تحریک منہاج القرآن کے سینکڑوں کارکنوں نے میاں شفاعت علی اور اعظم علی باجوہ کی قیادت میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور کہا کہ یہاں ان پڑھ اور گنوار لوگ میڈیکل سٹوروں کے مالک ہیں اور یہاں استعمال شدہ سرنجوں کا دوبارہ استعمال کر کے لوگوں کو مزید بیماریوں میں مبتلا کیا جا رہا ہے۔ محکمہ صحت کے علم میں ہونے کے باوجود ان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ لائسنس ہولڈر میڈیکل سٹوروں کے علاوہ دیگر عطائی ڈاکٹروں کے خلاف موثر آپریشن کیا جائے اور انسانی جانوں سے کھیلنے والے ان عطائیوں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ واضح رہے کہ یہاں دیہاتیوں میں بھی گولی ٹافی فروخت کرنے والوں نے ادویات رکھی ہوئی ہیں ہوس زر کے لالچی عطائی موت بانٹ رہے ہیں۔