ق لیگ کا مقابلہ پنجاب کو کنگال کرنے والوں سے ہے: شکیل ورک
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ق) حلقہ پی پی 167 کے امیدوار چودھری شکیل عطاءاللہ ورک نے کہا ہے کہ چودھری برادران کی مدبرانہ اور مخلصانہ سیاست کی بدولت ہم نے بھی ہمیشہ حلقہ کے عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین بنایا ہم دوبارہ اقتدار میں آکر حلقہ کی تعمیر وترقی ، عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ہمارا مقابلہ ملک توڑنے اور پنجاب کو کنگال کرنیوالوں کے ساتھ ہے پرویز الٰہی کے دور حکومت میں پنجاب کا خزانہ بھرا ہوا تھا مگر نام نہاد خادم اعلیٰ نے خزانہ خالی کرنے کیساتھ ساتھ صوبہ کو قرضوں میں ڈبودیا ہے ان خیالات کااظہار انہوںنے عوامی رابطہ مہم کے دوران حلقہ کے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرچودھری عطاءاللہ ورک ، چودھری غلام رسول ورک ، چودھری ثناءاللہ ورک ودیگر بھی موجود تھے۔