بروقت انتخابات ناگزیر ہیں: مناظر بھٹی
اجنیانوالہ (نامہ نگار) سابق ممبر تحصیل کونسل امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چودھری مناظر حسین بھٹی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے ہی دور میں بے نظیر کے قاتلوں کو پکڑنے میں ناکام رہی۔ پاکستان میں بروقت آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ناگزیر ہو چکے ہیں۔ موجودہ حکمرانوں نے پانچ برس میں ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ لوٹ مار کا بازار گرم اور میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں کا دور ملک کی 65 سالہ تاریخ میں سیاہ ترین دور کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سابقہ حکمرانوں کی اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے حالیہ پانچ برسوں میں 3کروڑ افراد خط غربت سے نیچے چلے گئے ہیں۔