• news

ننگانہ : ترقیاتی منصوبے سست روی کا شکار‘ شہریوں کو شدید مشکلات

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) ننکانہ صاحب میں ٹھیکیدار کی مبینہ غفلت کی وجہ سے گوروبازار ،بیری والا چوک اور دیگر ملحقہ سڑکوں پر انتہائی سست روی سے کام کرنے کی وجہ سے ننکانہ صاحب کے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی۔ ننکانہ صاحب کے بازاروں میں بننے والا نکاسی آب کے لیے نالہ اور سٹرکیں جن پر پچھلے کئی ماہ سے انتہائی سست روی سے کام جاری ہے جس کی وجہ سے چوک انڈا تالاب مسجد، بیری والا چوک میں ٹریفک کا جام رہنا معمول بن چکا ہے اور نہ ہی اس طرف ٹریفک پولیس کسی قسم کی توجہ دے رہی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے سڑکوں کے نامکمل ہونے کی وجہ سے اڑنے والی دھول سے ننکانہ صاحب کے شہری ہیپاٹائٹس، سانس و دیگر موذی امراض میں مبتلا ہونا شروع ہو گئے ہیں لیکن کوئی بھی محکمہ بااثر ٹھیکیداروں کی وجہ سے ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں ہے جبکہ اس سے پہلے بارہا مرتبہ شہریوں نے ضلعی حکومت کی توجہ ناقص تعمیر کی جانب مبذول کروائی ہے شہریوں نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن