• news

کالعدم تنظیموں کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکا جائے:محفوظ شاہ مشہدی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) کالعدم تنظیمیں نام بدل بدل کر الیکشن میں حصہ لینے کی کوشش کر رہی ہیں۔ الیکشن کمشن آف پاکستان کو اس کا سخت نوٹس لینا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سنی اتحاد کونسل پیر محفوظ شاہ مشہدی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محفوظ شاہ نے کہا سیاسی جنگ کا بگل بج چکا ہے۔ خوش فہمی میں مبتلا اور خودساختہ جماعتیں اور یک رکنی جماعتوں کو بھی آٹے دال کا بھاﺅ معلوم ہو جائے گا جو افراد اپنے امیدواروں کی خود ساختہ لسٹیں دکھا کر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہی وہ بہت جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ ہم الیکشن کمشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ملک بھر میں شفاف اور پرامن انتخابات کا وعدہ پورا کریں۔ آنے والے انتخابات کے ذریعے ناانصافی اور کرپشن کے بادل چھٹنے والے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن