• news

حکمران کرسی کی بجائے مسائل پر توجہ دیتے تو عوام خوشحال ہوتے: فیضان ورک

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما وحلقہ پی پی 166 کے امیدوار چودھری فیضان خالد ورک نے کہا ہے کہ اگر اقتدار کی کرسی کو بچانے کی بجائے پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سوچ وبچار کی جاتی تو آج ہم ہر آدھے گھنٹہ کے بعد چار گھنٹے کیلئے طویل ترین بجلی کی لوڈشیڈنگ کے کرب سے نہ گزرتے ،کرپشن ، کمیشن ، اقرباءپروری ، سیاسی اتار چڑھاﺅ پر ٹائم ضائع کرنیوالے اب کس منہ سے عوامی عدالت میں جائیں گے ان خیالات کااظہار انہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چودھری خالد محمود ورک آف بدو،چودھری کامران ورک آف جوگی والا ،چودھری غضنفر علی ورک ، چودھری محمد شہباز چھینہ ، چودھری محمدنواز وڑائچ ،چودھری کاشف کاہلوں ،چودھری ارسلان خالد ورک ودیگر موجودتھے

ای پیپر-دی نیشن