• news

گیلانی‘ پرویز اشرف دور میں 2 میگا پراجیکٹس میں بدعنوانی‘ چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ نے 2 میگا پروجیکٹس میں کرپشن پر از خود نوٹس لے لیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز مشرف کے دور میں 2 میگا پراجیکٹس میں بدعنوانی پر از خود نوٹس لیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 3 اپریل کو سماعت کرے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق یوسف رضا گیلانی دور میں توقیر صادق سے ملکر 450 سی این جی سٹیشنز کے لائسنس کے اجرا میں بدعنوانی کی گئی اور سی این جی سٹیشنز کے لائسنس کی سمری کی بھی منظوری دی۔

ای پیپر-دی نیشن