پیپلز پارٹی 40 سیٹیں کھو سکتی ہے، مسلم لیگ ن کے بارے میں خبریں مثبت ہیں: کروکر
واشنگٹن (نیٹ نیوز) سابق امریکی سفیر ریان سی کروکر نے کہا ہے کہ فوج کی مدد کے بغیر پاکستان میں حکومت کا اپنی 5 سالہ مدت پوری کرنا اہم ہے، پاکستان میں رواں برس تبدیلی کا ہے تاہم آئندہ انتخابات میں کون جیتے گا اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے بارے میں مثبت خبریں ہیں، پیپلز پارٹی قومی اسمبلی کی 40 نشستیں کھو سکتی ہے۔ تحریک انصاف بہتر کارکردگی دکھا سکتی ہے جبکہ سابق صدر پرویز مشرف بھی کچھ نشستیں جیت سکتے ہیں تاہم مشرف کی سکیورٹی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ریان سی کروکر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے، پاکستان میں انتخابی عمل شفاف ہونا چاہئے۔