منیر ڈار کراٹے چیمپئن شپ فیصل آباد نے جیت لی‘ شیخوپورہ دوسرے ‘ لاہور تیسرے نمبر پر رہا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) 20ویں منیر احمد ڈار میموریل مےنز پنجاب کراٹے چیمپئن شپ فیصل آباد نے 100 پوائنٹ حاصل کر کے جےت لی۔ شیخوپورہ نے 70پوائنٹ کے ساتھ دوسری اور لاہور نے 50پوائنٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ گرلز اےونٹ خانیوال کے نام رہا۔ خانےوال نے 25پوائنٹ کے ساتھ پہلی، ساہیوال نے20پوائنٹ کے ساتھ دوسری اور سیالکوٹ نے 15پوائنٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیمپئن شپ میں پنجاب کے 18 اضلاع کی ٹیموں نے شرکت کی۔ ساہےوال بلدےہ ہال مےں کھےلی جانے والی چےمپئن شپ کے 50 کلوگرام کیٹگری میں شیخوپورہ کے علی حسن نے گولڈ میڈل، بہاولپور کے متین نے سلور اور لاہور کے ریحان نے برانز میڈل حاصل کیا۔ 55کلوگرام کیٹگری میں سیالکوٹ کے رضوان نے گولڈ میڈل، سرگودھا کے احتشام نے سلور، گوجرانوالہ کے بابر علی اور فیصل آباد کے شہباز نے برانز میڈل جےتا 60کلوگرام مےں ساہیول کے ظفراقبال نے گولڈ میڈل، فیصل آباد کے عبدالباسط نے سلور لاہور کے، کمال سبحانی اور شیخوپورہ کے دلاور برا¶نز میڈل حاصل کرنے مےں کامےاب رہے۔ 67 کلوگرام کٹےگری مےں ساہیوال کے وقار خان نے گولڈ فیصل آباد کے، محمد عرفان نے سلور، لاہور کے آئز رزاق اور بہاولپور کے ارسلان نے برانز میڈل حاصل کےا۔ 75کلوگرام میں لاہور کے عدیل افضل گولڈ میڈل، فیصل آباد کے عمیر تنویر سلور میڈل، ساہیوال کے رضوان اور سیالکوٹ کے طیب برانز میڈل لینے میں کامیاب ہوئے۔75 کلوگرام سے زائد کیٹگری میں شیخوپورہ کے اعظم کرامت نے گولڈ میڈل، سرگودھا کے محسن مقبول نے سلور میڈل ، لاہور کے ریحان بیگ اور فیصل آباد کے عادل نے براونز میڈل حاصل کیا۔گرلز ایونٹ کی 48 کلوگرام میں سےالکوٹ کی لائبہ ظفر نے گولڈ ساہیوال کی عائشہ نے سلور میڈل، حاصل کےا۔ 52کلوگرام مےں خانےوال کی رفعت ناز فاتح رہےں۔ ساہیوال کی نمرہ دوسرے نمبر پر رہےں۔ 52 کلوگرام سے زائد کیٹگری گوجرانوالہ کی نیلم کے نام رہا۔ خانیوال کی منزہ نے سلور میڈل حاصل کےا۔