ٹی وی ڈراموں میں مصروف ہوں، اچھی فلم میں آفر ہوئی تو ضرور کام کروں گی : ثناء
لاہور (آئی این پی) فلم سٹار ثناءنے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کو بھی ٹی وی انڈسٹری جیسا مضبوط کر دیا جائے تو فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے پاﺅں پر کھڑا ہو سکتی ہے‘ ٹی ڈراموں میں مصروف ہوںکوئی اچھی فلم میں آفر ہوئی تو ضرور کام کروں گی۔ انہوں نے کہاکہ میں اچھی طرح جانتی ہوں کہ انسان کی زندگی میں کامیابی کیلئے اپنے کام سے لگن ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ شوبز میں کسی مجبوری کے تحت نہیں بلکہ شوق کے تحت آئی ہوں اور اب تک میں نے جتنا بھی کام کیا ہے اس میں بالکل مطمئن ہوں اوراپنے ہر کردار کو مزید بہتر کی کوشش کر تی ہوں۔