• news

قوانین قرآن کے نفاذ کے بغیر تبدیلی ناممکن ہے

مکرمی ! وطن عزیز اس وقت کرپشن، رشوت خوری‘ اقربا پروری، چوری و ڈاکہ زنی، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی جیسے لاتعداد مسائل میں گھرا ہوا ہے اور ہمارے ارباب اختیار اپنے اپنے اقتدار کو دوام بخشنے کی خاطر تبدیلی کے کھوکھلے نعرے لگا کر عوام الناس کو دھوکہ دے رہے ہیں اور اغیار کا آلہ کار بن کر اس امید کے ساتھ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھے ہیں کہ باہر سے کوئی ان دیکھی قوت آئے گی جو راتوں رات ہماری تقدیر بدل دے گی۔ افسوس کہ ہمارا اشرافیہ کا یہ طبقہ اس حقیقت کو سمجھنے سے بالکل قاصر ہے کہ پاکستان لا الہ الا اللہ کے نام پر قائم ہوا تھا لہٰذا اس مملکت خداداد میں قوانینِ قرآن اور اسلام کے نفاد کے بغیر کسی بھی قسم کی تبدیلی کی سوچ رکھنا محض ایک دیوانے کا خواب ہے جس کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمارا امراءکا یہ طبقہ اپنی سابقہ غلطیوں کا ازالہ کر کے قوانینِ قرآن اور اسلام کے نفاذ کیلئے عملی اقدامات کرے۔(وحید مراد ولد مراد علی نگینہ ہاﺅس، مہر بشیر کالونی نیو بھوگیوال باغبانپورہ لاہور)

ای پیپر-دی نیشن