موترہ تا بیگ چک تک سڑک کی پتلی حالت
مکرمی! ضلع سیالکوٹ کے سینکڑوں دیہات تک رسائی کے سلسلہ میں زیراستعمال اہم گزرگاہ موترہ تا بیگ چک روڈ کی حالت انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے۔ یہ سڑک جگہ بہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور تقریباً 15 سال سے اس روڈ کی تعمیر و مرمت کی طرف کسی بھی عوامی نمائندے ایم این اے یا ایم پی اے نے کوئی توجہ نہیں دی۔ ادھر جامکے کے قریب نہر کے پل کی حالت بھی تشویشناک ہے۔( اہل علاقہ بیگ چک)