• news

مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے خواتین نشستوں کی فہرست سے 4نام ڈراپ کر دئیے

اسلام آباد (محمد نواز رضا، وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی پارلیمانی بورڈ نے قومی اسمبلی کی 16مسلم لیگی خواتین ارکان میں سے 4سابق ارکان شیریں ارشد، نثار فاطمہ، تسنیم صدیقی اور قدسیہ ارشد کو ڈراپ کر دیا ہے۔ شیریں ارشد کے بارے میں فافن کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 5سال میں شیریں ارشد کی کارکردگی تمام خواتین ارکان کے مقابلے میں بہترین قرار دی گئی۔ اسی طرح نثار تنویر نے 5سال کے دوران تحاریک التوا، توجہ دلاﺅ نوٹس اور سوالات کے ذریعے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تاہم بیگم عشرت اشرف رضاکارانہ طور پر ریٹائر ہو گئی ہیں اور اپنی ایک صاحبزادی زیب جعفر کو قومی اسمبلی کی خاتون رکن کی امیدوار بنوانے میں کامیاب ہو گئیں جبکہ اپنی صاحبزادی انوشہ جعفر کو پنجاب اسمبلی کا ٹکٹ دلوا دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن