87لاپتہ افراد کے بارے میں تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) 87لاپتہ افراد سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی گئی۔ ڈی آئی جی سی آئی ڈی فیروز شاہ نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے اکتوبر 2012ءمیں بلوچستان سے لاپتہ 87افراد کی تحقیقات سی آئی ڈی کے سپرد کی تھی۔ لاپتہ افراد کے لواحقین نے ایف سی اور خفیہ اداروں کے آٹھ اہلکاروں پر الزام عائد کیا تھا۔ ایف سی اور خفیہ اداروں کے اہلکاورں کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے۔ آٹھوں اہلکاروں کے خلاف چالان داخل کرنے کی ضرورت نہیں۔ سپریم کورٹ سے اہلکاروں کی گرفتاری کی کوئی استدعا نہیں کی۔
لاپتہ افراد