• news
  • image

ایساف کنٹینرز ڈیوٹی چوری‘ 19 ارب نقصان کا معاملہ نیب کے سپرد‘ تین ماہ میں رپورٹ طلب

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اےساف کنٹےنرز پر ڈےوٹی کی چوری سے قومی خزانے کو 19ارب روپے کانقصان پہنچانے کے معاملے کی تحقےقات نےب کو رےفرکرتے ہوئے تےن ماہ مےں رپورٹ طلب کرلی ۔ فاضل عدالت نے وزارت خزانہ کو پاکستان رےونےو آٹومےشن لمےٹےڈ (پرال ) مےں تعےنات سرکاری افسران کے خلاف انکوائری کاحکم دےتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ درخواست گزار شاہ خالدکے کونسل اےم آر نجمی نے عدالت کو بتاےا فےڈرل بورڈ آف رےونےو ( اےف بی آر ) نے اےساف کنٹےنرز کی نقل وحرکت کے لےے 2007سے 2010ءتک اےک نجی فرم (پرال) کو ٹھےکہ اےوارڈ کےا انہوں نے عدالت کو مزےد بتاےا اس نجی فرم مےں اےف بی آر کے افسران کو تعےنات کےاگےا ہے جو سرکاری ملازم تھے اور سرکار سے بھی تنخواہ وصو ل کررہے تھے علاوہ ازےں ان افسران کو مذکورہ فرم سے تنخواہ دےگر مراعات کے ساتھ منافع سے بھی شےئر ملتا رہا ہے کونسل نے عدالت کو بتاےا تےن سال مےں 708اےساف کنٹےنرز چوری ہوئے جبکہ 17ہزار 52اےسے کنٹےنرز بھی شامل ہےں جن کا کراچی مےں تو رےکارڈ موجود ہے تاہم پشاور مےں ان کا رےکارڈ دستےاب نہےں۔ انہوں نے عدالت کو بتاےا مذکورہ معاملے پر سپرےم کورٹ نے ازخود نوٹس لےا بعدمےں اس کی تحقےق وفاقی ٹےکس محتسب کوسونپ دی۔ جس نے اپنی سفارشات مےں پرال کو دےا گےا ٹھےکہ غےرقانونی قرار دےا کےونکہ ےہ پےپرا رولز کے خلاف اےوارڈ کےا گےا تھا ٹےکس محتسب نے نجی فرم مےں سرکاری افسران کی تعےناتی کے معاملے کی نشاندہی کی۔ فاضل عدالت نے نجی فرم (پرال ) مےں خدمات سرانجام دےنے والے اےف بی آر کے افسران کے خلاف کاروائی کے لےے وزارت خزانہ کو ہداےت کی وہ ان افسران کے خلاف فوری طورپر کارروائی شروع کرے عدالت نے مذکورہ فےصلے کے ساتھ درخواست نمٹادی۔
 کنٹینرز

epaper

ای پیپر-دی نیشن