• news

ہشتم کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنیوالا طالب علم چوکیدار کا بیٹا ہے: انجینئر بنوں گا: ذیشان

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) آٹھویں بورڈ کے امتحان میں ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے گورنمنٹ ہائی سکول دھلے کے طالبعلم ذیشان احمد کا تعلق غریب گھرانے سے ہے‘ کرائے کے مکان میں رہنے والے طالبعلم کا والد چوکیداری کرتا ہے۔ وہ مستقبل میں انجینئر بن کر اپنے والدین کا سہارا بننا چاہتا ہے۔ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے ذیشان احمد کا کہنا تھا کہ اس نے دن رات محنت کرکے یہ مقام حاصل کیاہے اور مستقبل میں بھی اپنی کامیابیوں کا تسلسل اسی طرح جاری رکھے گا۔           

ای پیپر-دی نیشن