سیاسی کارکن عارف رامے کی رہائی شیخوپورہ پہنچنے پر شہریوں کا شاندار استقبال
شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) شیخوپورہ کے تاجر سیاسی کارکن میاں عارف رامے کا کئی ماہ جیل سے رہائی کے بعد شیخوپورہ پہنچنے پر شہریوں نے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر شاندار استقبال کیا اور اس کا خیر مقدم کیا ہے۔ میاں عارف رامے کو چند ماہ قبل لاہور میں چودہ کلو چرس ڈیڑھ کلو افیون اور ایک ناجائز پستول کے جھوٹے مقدمات میں پھنسا دیا گیا تھا جس کی سزا پھانسی تھی گرفتاری کے چند روز بعد ہی تین ڈی آئی جیز کی رپورٹ میں میاں عارف رامے کو بے گنا قرار دے دیا گیا تھا۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے میاں عارف رامے کو بے گنا قرار دیئے جانے کی تفتیشی رپورٹ سے اتفاق کرتے ہوئے اس کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔ میاں عارف رامے کا شہر سے دو میل باہر سابق ایم این اے سعید ورک سابق چیئر مین بلدیہ شفیق اشرفی سابق ایم پی اے میاں خالد محمود چیئر مین مرکزی انجمن تاجران الحاج محمد اسلم بلوچ صدر مرکزی انجمن تاجران میاں محمد پرویز صدر پی ٹی آئی کنور عمران سعید سابق جنرل سیکرٹری منظور آصف ورک سیاسی رہنماﺅں چوہدری منشا گوپے رائے محمد اقبال گوپے رائے حاجی فلک شیر پیر اعظم شاہ جاوید اقبال میاں لیاقت علی چوہدری لطیف احسن محمد آصف خان کی سربراہی میں ہزاروں شہریوں نے استقبال کیا۔