• news

نگران حکومت کیخلاف درخواست خارج، بہتر ہے معاملہ عدالت میں نہ لایا جائے: ہائیکورٹ

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نگران حکومت کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی۔ پیر کے روز فاٹا سے تعلق رکھنے والے عرب خان کی درخواست کی سماعت عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بنچ نے کی۔ درخواست گزار کے کونسل نایاب حسن گردیزی نے موقف اختیار کیا فاٹا کی آبادی پاکستان کی آبادی کا 15فیصد ہے تاہم پاکستان میں کبھی بھی نگران حکومت کے قیام کے وقت فاٹا کو نمائندگی نہیں دی گئی۔ فاضل جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا بہتر یہی ہے وزیراعظم، صدر اور وزراءکی تقرری کے معاملے کو عدالت میں نہ لایا جائے۔ ہمارے پاس وزیراعظم کی تقرری کا اختیار ہوتا تو ہم آپ کو تاحیات ملک کا وزیراعظم بنا دیں۔ اس پر نایاب حسن نے کہا میں اس حکومت میں فاٹا کی نمائندگی کا مطالبہ نہیں کر رہا بلکہ مستقبل میں نگراں سیٹ اپ میں فاٹا کی نمائندگی کا حق دینے کی بات کر رہا ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن