• news

قبائلی خواتین کا الیکشن لڑنا اچھی خبر ہے‘ کریڈٹ پیپلزپارٹی کو جاتا ہے:گیلانی

لاہور (خبر نگار) سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے سینئر وائس چیئرمین یوسف رضاگیلانی نے قبائلی خواتین کے کاغذات نامزدگی برائے جمع کرانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا یہ پاکستان کےلئے بالعموم اور قبائلی علاقوں کےلئے بالخصوص بڑی اچھی خبر ہے اس سے خواتین کو قومی سیاست میں حصہ لینے کی ترغیب ملے گی اور اس کا کریڈٹ پیپلزپارٹی کی سابق جمہوری حکومت کو جاتا ہے پیپلزپارٹی نے خواتین پر تشدد کرنے کو سنگین جرم قرار دیا ونی اور کاروکاری کو جرم قرار دیکر خوا تین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا ۔ انہوں نے کہا پیپلزپارٹی کے منشور میں خواتین کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے انکی فلاح و بہبود اور تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن