ڈسپلنری کمیٹی نے کرکٹ امپائر ولید یعقوب پر پابندی ختم کر دی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) اےل سی سی اے کی ڈسلپنری کمےٹی نے امپائر ولید یعقوب کی پابندی کی سزا کو ختم کر دیا ہے۔ ڈسپلنری کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روز چےئرمےن جاوےد زمان خان کی زےرصدارت اےل سی سی اے مےں منعقد ہوا ممبران مےں عمران بچہ، منصورحمےد اور سےد توقےر علی شاہ بھی موجود تھے۔ اجلاس مےں امپائر ولےد ےعقوب کا معاملہ زےربحث رہا۔ امپائر ولےد ےعقوب نے اپنی غلطی کا احساس کرتے ہوئے کمےٹی کو ےقےن دہانی کرائی کہ آئندہ غلطی نہےں دہرائےں گے اور کرکٹ قوانےن کی پابندی کی جائے گی۔ کمے©ٹی نے کرکٹ کی بہتری کے لئے امپائر ولےد ےعقوب پر لگی اےک سالہ پابندی ختم کرنے کا اعلان کےا اور ساتھ ہی ساتھ ولےد ےعقوب کو ہداےت جاری کےں کہ وہ آئندہ محتاط رہے۔ ولےد ےعقوب کو اےک سال انڈر آبزروےشن رکھنے کا اعلان بھی کےا گےا ہے تاکہ ولےد ےعقوب کے روئےے پر نظر رکھی جا سکے جس سے دوسروں کو نصےحت حاصل ہو۔