مفادات کی جنگ
مکرمی! آج کل ہمارے حکمرانوں نے ایک ہی رٹ لگائی ہے کہ اس ملک کو بچانا ہے میں سوچتا ہوں کہ رب خیر کرے وطن عزیز کو کیا ہو گیا ہے جو یہ لوگ اس کو بچانے کی بات کرتے ہیں پھر بات سمجھ میں آئی کہ یہ لوگ اپنی اپنی کرسی کی بات کرتے ہیں اپنے اپنے مفادات کی جنگ لڑی جا رہی ہے میرا اس بات پر مکمل ایمان ہے وطن عزیز رہتی دنیا تک قائم و دائم رہے گا (انشاءاللہ) اللہ پاک نے اپنی مہربانی اور اپنی کرم نوزازی سے ہمیں محمد علی جناحؒ اور علامہ اقبالؒ جیسی اور بہت سی شخصیات دیں جن کی سوچ اور فکر نے ایک ایسا ملک دیا جس میں آج کل ہم بالکل آزاد ہیں۔ اگر گھر میں چوکیدار بھی رکھنا ہو تو بہت جانچ پڑتال کرتے ہیں کہ آیا یہ آدمی اسی ملک کا شہری ہے اس کا کردار کیسا ہے کہیں ہم کو یہ نقصان تو نہیں پہنچائے گا۔ تب جا کر ہم ایک چوکیدار رکھتے ہیں۔ جب عوام کی باری آتی ہے تو حکمرانوں کے منہ پر تالے لگ جاتے ہیں کوئی اس طرف دھیان ہی نہیں دیتا ۔(الطاف ظہور، فورٹ عباس)