بعض کمانڈر اغوا برائے تاوان میں ملوث ہیں: ملاعمر، تنظیم سے نکالنے کی ہدایت
اسلام آباد (عاصم قدیر رانا/ دی نیشن رپورٹ) افغانستان میں طالبان کے رہنما ملا عمر نے اپنے بعض کمانڈروں کے اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایسے لوگ ہماری تنظیم کیلئے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں اور سنگین جرائم میں ملوث ایسے لوگوں کو شناخت کرکے انہیں تنظیم سے نکال دیں۔ آڈیو پیغام میں انہوں نے کمانڈر حافظ گل بہادر، حکیم اللہ محسود اور دیگر کو ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی اور انتباہ کیا ایسا نہ ہوا تو نتائج کے خود ذمہ دار ہونگے۔ ملاعمر نے جنگ میں کامیابی پر کمانڈرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا جہاد کا راستہ بہترین ہے اس پر قائم رہیں لیکن عام شہری متاثر نہ ہو۔ ذرائع کے مطابق طالبان کی تاریخ میں پہلی بار سپریم کمانڈر نے اس قسم کا اعتراف کیا ہے جو یہ ایسے کمانڈرز ہیں جن کا تعلق کار چوروں اور جرائم پیشہ افراد سے ہے۔