• news

سمگل شدہ گاڑیوں کو قانونی بنانے کی سکیم میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سمگل شدہ گاڑیوں کو قانونی بنانے کی سکیم میں ایک ہفتہ کی توسیع کر دی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق نگران وزیراعظم نے ایف بی آر کی طرف سے وہیکل ایمنسٹی سکیم میں توسیع کی۔ درخواست منظور کر لی۔ وہیکل ایمنسٹی سکیم میں توسیع کے لئے ایف بی آر نے نگران وزیراعظم کو خط لکھا تھا۔ سمگل شدہ گاڑیوں پر ٹیکس دے کر قانونی بنانے کی تاریخ 31 مارچ تک تھی جس کی توسیع یکم اپریل سے دی گئی۔ سکیم کے تحت 31 مارچ تک 10 ہزار گاڑیوں کا ٹیکس ادا کیا گیا اور قانونی حیثیت دی گئی سرکاری خزانے کو 3 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوا۔وفاقی ٹیکس محتسب نے وہیکل ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے خلاف شکایات پر نوٹس لیا۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی آڑ میں جعلی کاغذات پر گاڑیاں رجسٹرڈ کرائی گئیں۔ گاڑیاں دبئی اور جاپان میں موجود ہیں۔ پاکستان میں رجسٹرڈ کرا دی گئیں۔ وفاقی ٹیکس محتسب شعیب سڈل نے ایف آئی اے کو کسٹمز سے متعلقہ ریکارڈ قبضے میں لینے کا حکم دیا۔ شعیب سڈل نے ایف بی آر کو بھی ضروری ہدایات جاری کیں۔

ای پیپر-دی نیشن