• news

کراچی: گارڈ نے ساتھیوں کی مدد سے بنک سے 17 لاکھ روپے لوٹ لئے

کراچی (کرائم رپورٹر) ڈیفنس فیز2-ایکسٹینشن میں نجی بنک کے سکیورٹی گارڈ نے ساتھیوں کی مدد سے 17 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ لی۔ بتایا گیا ہے کہ 5 ڈاکو منگل کی دوپہر سکیورٹی گارڈ محمد شاہد کی مدد سے سونیری بنک کی برانچ میں داخل ہوئے اور مینجر اور عملے کے افراد کو یرغمال بنانے کے بعد 17 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔ بعدازاں واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن