• news

بڑی جماعتوں کے رہنماوں نے آزاد حیثیت میں بھی کاغذات جمع کرائے ہیں: شیخ رشید احمد

راولپنڈی (ثناءنیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے انکشاف کیا ہے کہ بڑی جماعتوں کے لیڈروں نے آزاد حیثیت میں بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ بڑے لیڈر ایک دوسرے کے خلاف الیکشن نہیں لڑیں گے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام بڑی سیاسی جماعتوں کو خوف ہے کہ ان کے امیدوار دوسری پارٹیوں میں چلے جائیں گے۔ اسی خوف کی وجہ سے ٹکٹوں کے اعلان میں تاخیر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے لیڈر ایک دوسرے کے خلاف الیکشن نہیں لڑیں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن