• news

کوئٹہ: بلوچستان کے سابق ایڈووکیٹ جنرل صلاح الدین مینگل اغوا

کوئٹہ (آئی این پی) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ سے مسلح موٹر سائیکل سواروں نے بلوچستان کے سابق ایڈووکیٹ جنرل صلاح الدین مینگل کو اغوا کر لیا۔ مغوی نے کچھ روز قبل ہی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق صلاح الدین مینگل گاڑی میں شہر سے گھر جا رہے تھے کہ سریاب روڈ پر اریگیشن کالونی کے قریب مسلح افراد نے انہیں کار سے اتار کر زبردستی موٹر سائیکل پر بٹھا لیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق مسلح اغوا کار موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن