رسک نہیں لے سکتے، 2008ءمیں جیتنے والوں کو ترجیح دی جائے: بلاول
لاڑکانہ (این این آئی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بدھ کو پارٹی کے رہنماﺅں سے نوڈیرو ہاﺅس میں ملاقات کے دوران قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے 64 انتخابی حلقوں میں پارٹی کے ٹکٹوں کا جائزہ لیا۔ ملاقات کے دوران انہوں نے موقف اختیار کیا کہ 2002 اور 2008 میں جیتے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ وہ آنے والے انتخابات میں کوئی بھی سیاسی رسک نہیں لینا چاہتے۔