• news

جعلی ڈگری گیس کا فیصلہ آج متوقع جمشید دستی کا الیکشن نہ لڑنے کا اعلان

ملتان (نوائے وقت رپورٹ) سابق رکن اسمبلی جمشید دستی نے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کے خلاف جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ آج متوقع ہے۔ وہ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ جمشید دستی نے کہا ہے کہ جاگیردارانہ نظام کے خلاف اکیلا نہیں لڑ سکتا۔ انہوں نے کہا میں عدالت کو مطمئن نہیں کر سکا۔ مجھے الیکشن سے روکا نہیں گیا۔ ملتان ہائی کورٹ نے میرے حق میں فیصلہ دیا تھا پہلے بھی مزدور تھا اب بھی غریبی کی زندگی گزار رہا ہوں۔ اب میں گمنامی کی زندگی گزاروں گا۔ جمشید دستی اپنی صفائی بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔ انہوں نے کہا اتنی محنت کی کچھ حاصل نہیں ہوا۔ 

ای پیپر-دی نیشن