انڈر 21 ایشین سنوکر چیمپئن شپ‘ حمزہ اکبر نے بھارتی کیوئسٹ ملکیت سنگھ کو شکست دے دی
لاہور (سپورٹس رپورٹر ) 14 ویں ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کیوئسٹ حمزہ اکبر نے روایتی حریف بھارت کے ملکیت سنگھ کو شکست دے دی۔ پہلے میچ میں حمزہ اکبر کا مقابلہ میانمر کے کو ایچ ٹیٹ سے تھا۔ کو ایچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حمزہ اکبر کو دو کے مقابلے میں چار فریمز سے زیر کیا۔ دوسرے میچ میں حمزہ اکبر کا بھارتی کیوئسٹ ملکیت سنگھ سے سامنا ہوا۔ حمزہ اکبر حریف کیوئسٹ پر مکمل طور پر چھائے رہے اور انہوں نے ملکیت سنگھ کو ایک کے مقابلے میں چار فریمز سے زیر کیا۔ حمزہ اکبر کی جیت کا سکور 67-23، 11-58، 65-8، 89-6 اور 100-7 رہا۔ حمزہ اکبر نے آخری فریم میں 96 اور چوتھے فریم میں 78 کی بریک کھیلی۔ حمزہ اکبر تیسرے گروپ میچ میںآج تھائی لینڈ کے کیوئسٹ کے مدمقابل ہوں گے۔