• news

کھیل میں کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل

دبئی (آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انڈین پریمیئر لیگ اور دوسری ٹی 20 لیگز کو کھیل کے فروغ کیلئے کردار کو تسلیم کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک ٹی 20 لیگز سے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مواقع ملتے ہیں جبکہ شائقین کو بھی تفریح میسر آتی ہے تاہم آئی پی ایل کو انٹرنیشنل شیڈول میں جگہ نہیں دی جائے گی کیونکہ متوازن انٹرنیشنل کھیل کی پائیداری کیلئے بہت اہم ہے اس لئے ٹورنامنٹس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باوجود کھیل میں کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔ آئی سی سی اینٹی کرپشن اینڈ سکیورٹی ایونٹ اچھا کام کر رہا ہے جبکہ تمام بورڈ بھی اچھا کام کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن