وسیم اکرم فاسٹ با ولرز تربیتی کیمپ میں کوچنگ کریں گے
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ دورہ جنوبی افریقہ میں ناقص کارکردگی اور مستقبل میں منعقد ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کوآرڈینیشن کمیٹی نے اہم فیصلے کئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ با¶لر کپتان وسیم اکرم کی زیرنگرانی کراچی میں لگائے جانے والے 10 روزہ فاسٹ با¶لرز کے تربیتی کیمپ میں 15 سے 17 با¶لرز کو مدعو کیا جائے گا۔ چیمپئنز ٹرافی کے تربیتی کیمپ میں بھی سابق کپتان وسیم اکرم کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کےلئے قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا 10 روزہ تربیتی کیمپ ایبٹ آباد میں لگایا جائے گا جہاں انگلینڈ کی کنڈیشن کے مطابق وکٹوں کی تیاری کر کے ان پر کھلاڑیوں کو پریکٹس کرائی جائے گی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ دونوں کیمپ کی تاریخوں کا اعلان جلد کرے گا۔