• news

رانا مشہود کو ٹکٹ دینے پر پی پی 149 کے کارکنوں کا مظاہرہ، حامیوں سے تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹریٹ ماڈل ٹا¶ن کے باہر پی پی 149 کے سابق رکن پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد خان کے مخالفین اور حامیوں کے درمیان ایک بڑا تصادم ٹل گیا۔ مسلم لیگ (ن) پی پی 149 کے کارکن یاسر نیازی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے کہ رانا مشہود کو پی پی 149 سے ٹکٹ نہ دیا جائے۔ رانا مشہود کے حامیوں نے اپنی مدد کے لئے ایم اے او کالج کے ایک سابق طالب علم لیڈر او ر ان کے ساتھیوں کو کمک کے طور پر طلب کر لیا تاہم سکیورٹی سٹاف کی مداخلت سے بڑا تصادم ٹل گیا۔
تصادم

ای پیپر-دی نیشن