• news
  • image

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) زاہد قربان علوی نے صوبائی وزراءکے قلمدانوں کا اعلان کر دیا

کراچی (اے پی پی) نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) زاہد قربان علوی نے صوبائی کابینہ کے وزراءکے قلمدان کا اعلان کر دیا۔ بدھ کے روز وزیراعلیٰ ہاﺅس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شکیب قریشی کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور پی اینڈ ڈی، نواب قلب حسین لاہوری کو جنگلات و جنگلی حیات، محمد شریف انصاری کو ماحولیات اور متبادل توانائی، صوبائی وزیر سردار خان گھوٹو کو لیبر اور ٹرانسپورٹ، صوبائی وزیر محمد یوسف مانڈوی والا کو قانون اور جیل خانہ جات، اقبال داﺅد پاک والا کو خوراک، رئیس غلام قاسم جسکانی کو لائیو سٹاک اور فشری، ڈاکٹر جنید علی شاہ کو صحت، سردار محمد یاسین ملک کو اوقاف اور مذہبی امور، شبر زیدی کو خزانہ، ایس خالد تواب کو انڈسٹریز اینڈ کامرس، ڈاکٹر این کے لوہانہ کو زراعت، صوبائی وزیر انیس ہارون کو ہیومن رائٹس اور ترقی نسواں، صوبائی وزیر خالد لطیف کو سوشل ویلفیئر اور زکوة و عشر، صوبائی وزیر نور الہدیٰ شاہ کو اطلاعات اور آرکائیوز، عبدالقدیر چوہان کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ جبکہ نگران وزیراعلیٰ سندھ کے تین مشیروں میاں زاہد حسین کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، ہارون فاروقی کو کھیل اور امور نوجوانان اور ذکریا گوڈیل کو خصوصی تعلیم کا قلمدان دیا گیا ہے۔
قلمدان/ سندھ

epaper

ای پیپر-دی نیشن