• news

این اے 144 اوکاڑہ: غریب امیدوار نے قومی پرچم تھام کر پیدل انتحابی مہم شروع کر دی

اوکاڑہ (نامہ نگار) این اے 144 سے امیدوار غریب حوصلے بلند ساجد مسیح نے کاغذات نامزدگی کلیئر ہونے پر پاکستانی پرچم تھام کر پیدل اپنی انتخابی کمپین شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 36-37 آو آر اے کے محنت کش ساجد مسیح جو کہ موبائل فون کی خرید و فروخت کے ایک کھوکھے میں کاروبار کرتاہے اور اپنے اہلخانہ کی کفالت کرتا ہے، نے این اے 144 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جو گذشتہ روز ریٹرننگ افسر سے کلیئر قرار پا گئے۔ ساجد مسیح نے انتخابات لڑنے کا اہل قرار پائے جانے کے بعد اپنے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم تھام کر گھر گھر، دکان دکان اپنی انتخابی مہم شروع کر دی۔ ساجد مسیح نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ رسہ گیر، جاگیردار، وڈیرے کبھی غریب عوام کے مسائل کا تدارک نہیں کر سکتے، غریب کے مسائل کا غریب ہی سوچے گا۔
انتخابی مہم

ای پیپر-دی نیشن