• news
  • image

عمران خان کی لاہور، اسلام آباد، بھکر، میانوالی شیخوپورہ اور میاں چنوں میں جائیدادیں ہیں کاغذات نامزدگی میں انکشافات

اسلام آباد(این این آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کے مطابق انکی لاہور، اسلام آباد، بھکر، میانوالی، شیخوپورہ اور میاں چنوں میں جائیدادیں ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 56 کے لئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 10 جائیدادیں ورثے میں ملیں، اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں 6 کنال 16 مرلہ اراضی کی مالیت 50 لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔ اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں وہ ایک اپارٹمنٹ کے بھی مالک ہیں جس کی مالیت 11 لاکھ 75 ہزار روپے ہے انہیں 10 مختلف جائیدادیں ورثے میں ملیں ہیں جو لاہور، بھکر، میاںوالی، شیخوپورہ اور میاں چنوں میں واقع ہیں، بھکر میں 243 کنال 16 مرلہ اراضی کی مالیت 42 لاکھ روپے ہے۔ اس کے علاوہ ان کے پاس 50 لاکھ روپے مالیت کی پراڈو گاڑی اور 6 لاکھ روپے کی سوزوکی بولان بھی ہے۔
عمران/ جائیدادیں

epaper

ای پیپر-دی نیشن