کراچی میں حد بندیوں کے خلاف ایم کیو ایم کی سندھ ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ملتوی
کراچی (این این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کی کراچی میں حد بندیوں کے خلاف دائر درخواست پر سماعت 8 اپریل تک ملتوی کر دی۔ سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم کا م¶قف ہے کہ الیکشن کا عمل شروع ہونے کے بعد حلقہ بندی یا کوئی اور عمل نہیں کیا جا سکتا۔ اسمبلی 16 مارچ کو تحلیل ہوئی اور حد بندی کا نوٹیفکیشن 22 مارچ کو جاری کیا گیا اور اسی روز الیکشن شیڈول بھی جاری کیا گیا لہٰذا اس فیصلے کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔ ایم کیو ایم کے وکیل سینیٹر فروغ نسیم نے عدالت میں دو روز میں اپنے دلائل مکمل کئے جس کے بعد الیکشن کمشن اور حکومت کی جانب سے پیر کو دلائل دئیے جائینگے۔
ایم کیو ایم سماعت