میرے واپس نہ آنے کا پراپیگنڈہ ختم ہو چکا‘ انتخابی مہم جلد شروع ہو گی: مشرف
اسلام آباد (آئی این پی) آل پاکستان مسلم لےگ کے قائد پروےز مشرف نے کہا ہے کہ میرے پاکستان نہ آنے بارے جو پراپیگنڈا کیا جا رہا تھاوہ دم توڑ چکا، میں پاکستان مےں ترقی اور خوشحالی کا عمل وہیں سے اےک بار پھر شروع کروں گا جہاں 2008 مےں رک گےا تھا، میرے فارم ہاﺅس کے دروازے تمام کارکنان کے لئے کھلے ہےں۔ وہ چک شہزاد فارم ہاﺅس پر اپنی سےاسی سرگرمےوں کا آغاز کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد امجد اور سےنئر وائس پرےذےڈنٹ چوہدری محمد شفےق کی سربراہی مےں ملنے والے وفود سے بات چیت کر رہے تھے۔ مشرف نے کہا کہ ملک مےں کچھ شر پسند عناصر ان کے خلاف منفی پروپےگنڈہ کرتے رہے ہےں اور وہ پاکستان صرف اور صرف پاکستانی عوام اور ملک کے لئے آئے ہےں۔ مشرف نے کہا ہے کہ وہ اسلام آباد کے حلقہ NA- 48 سے انتخابات مےں حصہ لے رہے ہےں۔ انتخابی مہم کا آغاز الےکشن کمشن کے سکروٹنی عمل کے مکمل ہوتے ہی کر دےا جائے گا۔
مشرف