این اے 118: کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے ہمایوں اختر اور ملک ریاض اس حلقہ سے پہلے بھی کامیاب ہو چکے ہیں
لاہور (خصوصی رپورٹر) این اے 118سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں دو افراد ہمایوں اختر خان اور ملک محمد ریاض اس سے پہلے بھی اس حلقہ انتخاب سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں۔ اتفاق یہ ہے کہ ہمایوں اختر خان اور ملک ریاض نے مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔ ہمایوں اختر نے 1990ءاور ملک محمد ریاض نے 2002ء2008ءمیں جیتے تھے۔ اس مرتبہ دونوں ہی این اے 118سے مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ کے خواہاں ہیں۔
کامیاب ہو چکے ہیں