• news

انجلینا جولی نے افغانستان میں بچیوں کیلئے سکول کھول لیا

کابل (بی بی سی) ہالی وڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر انجلینا جولی نے افغانستان میں جنگ سے متاثرہ بچوں کے لئے ایک سکول کھولا ہے۔ یہ سکول انجلینا کی فاﺅنڈیشن ایجوکیشن پارٹنر شپ فار کنفلکٹ چلڈرن کے تحت کھولا گیا ہے۔ کابل کے قریب واقع سینتیس سالہ جولی کا یہ سکول لڑکیوں کے لیے ہے جس میں دو سو سے تین سو طالبات پڑھ سکیں گی۔انجلینا کا کہنا ہے کہ ان زیورات کو ڈیزائن کرنے سے فنی لحاظ سے اطمینان کے علاوہ اس بات کی بھی خوشی ملتی ہے کہ ہم ضرورت مند بچوں کی مدد کر پا رہے ہیں۔ انجلینا جولی کی ویب سائٹ کے مطابق فروخت کیے جانے والے زیورات میں ان کی تیار کی گئی انگوٹھی کے علاوہ 2010ءمیں فلم ”سالٹ“ میں پہنے گئے سونے کے ہار بھی شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن