رحمن ملک کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کے خلاف توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے کے خلاف انٹر کورٹ اپیل کی سماعت 2ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت شروع کی تو رحمن ملک خود عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل کی مصروفیت بارے میں بتایا اور مہلت کی استدعا کی۔