بنک آف پنجاب قرض نادہندہ کمپنیوں کی عدم پیشی پر سپریم کورٹ کی برہمی
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں بنک آف پنجاب کی قرض نادہندہ کمپنیوں کے خلاف مقدمہ کی سماعت کے دوران عدالت نے قرار دیا کہ 3 اپریل کو ہونے والی سماعت پر اگر کمپنیاں عدالت میں نہ بھی حاضر ہوئیں تو عدالت ان کی غیر موجودگی میں کیس کی سماعت کرے گی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تو بنک آف پنجاب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ چار کمپنیاں، کالونی ٹیکسٹائل، چناب گروپ، اعجاز گروپ آف انڈسٹریز اور ایک گروپ بنک کے 30 ارب روپے کے نادہندہ ہیں دو کمپنیوں سے ڈیل ہو گئی ان کا قرضہ ری شیڈول کر دیا گیا ہے باقی دو میں سے کسی نے جواب نہیں دیا وہ ڈیل نہیں کرنا چاہتیں، نیب کو بھی 2009 میں لکھا تھا مگر انہوں نے تعاون کیا اور نہ قرض واپسی کے معاملے میں دلچسپی لی۔