• news

لائٹ ہیلی کاپٹرز کی خریداری، بھارتی بریگیڈئر کیخلاف رشوت طلب کرنے پر تحقیقات

نئی دہلی (اے ایف پی) کرپشن کے الزامات کے باعث بھارتی فوج کیلئے 197لائٹ ہیلی کاپٹرز کی خریداری کا معامعلہ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ 55ارب ڈالر مالیت کے اس سودے کیلئے یورپی کمپنی یورو کاپٹر او روس کمپنی کاموف میدان میں ہیں۔ یہ ہیلی کاپٹر چین سے ملحق پہاڑی سرحد پر تعینات بھارتی فوج کیلئے حاصل کئے جا رہے ہیں۔ انڈین اخبارات کے مطابق فوج کو ان الزامات کی تحقیقات کیلئے کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹرز کی ٹیسٹنگ لینے والے ایک بریگیڈئر نے اٹلی کی فرم آگسٹا ویسٹ لینڈ کو یہ ٹھیکہ دلانے کیلئے رشوت مانگی تھی۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب آگسٹا ویسٹ لینڈ کیخلاف انڈین وی آئی پیز کیلئے 12ہیلی کاپٹرز کی خریداری میں رشوت سکینڈل کی الگ سے تحقیقات کی جا رہی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن